صومالیہ،29فروری(ایجنسی) صومالیہ ایک شہر بائیدوا میں گزشتہ روز ہونے ولاے دوہرے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کی ہے۔ یہ دھماکے مصروف عوامی مقامات پر
کیے گئے۔ بائیدوا کے پولیس کرنل عابدی عثمان کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ الشباب کے ملٹری آپریشن کے ترجمان شیخ ابو معصب نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان بم حملوں میں حکومت اہلکاروں اور فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔